the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 22 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ میں تنوجہ کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

23 ستمبر 1943 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تنوجہ کے والد كمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے جبکہ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ مشہور اداکارہ تھیں۔

تنوجہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈآرٹسٹ 1950 میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلم’’ہماری بیٹی‘‘سے کیا تھا۔
اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر



شروعات کی تھی۔
محض 13 سال کی عمر میں تنوجہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سيكھيں۔

اسی دوران تنوجا کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 میں ’’چھبيلي‘‘ نام سےایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔
بطور اداکارہ چھبيلي تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔

سال 1961 میں ریلیز فلم’ ہماری یاد آئے گی‘تنوجہ کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔
اس فلم میں تنوجہ کی بہترین اداکاری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ گیتا بالی کی بے وقت موت کے بعد ان کی جگہ پرٗ کرنے والی اداکارہ انہیں مل گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.