the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 24 فروری (یو این آئی ) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ انہیں فلم تھپڑ میں اپنے کردار سے باہر نکلنے اور معمول پر آنے میں کافی وقت لگا تھا۔

تاپسي پنوں ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تھپڑ‘ کے لئے سرخیوں میں ہیں اور وہ فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں فلم کی شوٹنگ کے بعد بھی فلم میں اپنے نبھائے کردار سے باہر نکلنے میں کافی وقت لگا۔
تاپسی نے کہا کہ یہ کردار ان کے نبھائے تمام چیلنجنگ کرداروںمیں سے ایک ہے۔

تاپسی نے کہا کہ وہ جس مزاج کی ہیں اس حساب سے اگر کوئی انہیں تھپڑ مارتا ہے تو وہ پلٹ کر جواب دینے میں یقین رکھتی ہیں لیکن فلم میں ان کا جو رول ہے وہ ایک ایسی عورت کا ہے جو برداشت



کرنا جانتی ہے جو باتوں کو اپنے تک محدود رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوتا رہتا ہے کہ وہ جب بھی کوئی کردار کرتی ہیں اس میں اس قدر جذباتی طور پر ڈوب جاتی ہیں کہ اس کردار سے باہر نکلنے میں انہیں وقت لگتا ہے اس فلم میں بھی ایسا دیکھنے کوملا ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اس کردار سے باہر نکلنے میں تقریباً 30 دن کا وقت لگا تھا اور فلموں سے کچھ وقت کا بریک لینا پڑا تھا جس سے وہ نارمل ہوسکیں۔
ہدایت کار انوبھو سنہا کی فلم ’تھپڑ‘ ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جسے اس کا شوہر سب کے سامنے غصے میں تھپڑ ماردیتا ہے یہ بات اس عورت کو پسند نہیں آتی اور اس کے بعد وہ اس نظریے کے خلاف جنگ لڑنا شروع کرتی ہے۔
یہ فلم 28 فروری کو ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.