: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،19 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)سے جانچ کرائے جانے کا حکم بدھ کو دیا جسٹس ریشی کیش رائے نے سوشانت کے والد کے کے سنگھ کے ذریعہ پٹنہ میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرنے کی ماڈل ریا چکرورتی کی عرضی ٹھکرا دی اور کہا کہ
اس معاملے کی جانچ سی بی آئی ہی کرے گی۔انہوں نے ممبئی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں اب تک جمع کئے گئے سبھی ثبوت سی بی آئی کو سونپ دے۔
عدالت نے کہا کہ اس بات میں قطعی شبہ کی حالت نہیں ہونی چاہئے کہ سی بی آئی ہی اس معاملے کی اکلوتی جانچ ایجنسی ہوگی اور کوئی بھی ریاستی پولیس اس میں مداخلت نہیں کرےگی۔