the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 8 ستمبر (یو این آئی) انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب آج تیسرے دن بھی بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے ساتھ پوچھ گوچھ کے بعد اسے گرفتار کیے جانے کہ اطلاع ہے ذرایع کےمطابق شام 5 بجے اسے میڈیکل جانچ کے لیے لے جایا جائے گا۔ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے پر تحقیقات کے ضمن میں اتوار کو این سی بی نے ریا چکرورتی کو سمن دے کر اپنے آفس میں طلب کیا تھا اور اس کے بعد سے گزشتہ تین دنوں سے اس سے مسلسل پوچھ گوچھ کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ ریا کا بھائی شوک چکورتی اور سوشانت کے گھر کے منیجر سیموئیل مرندا اور گھریلو مدد دیپش ساونت پہلے سے ہی این سی بی کی تحویل میں ہیں۔ این سی بی نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
دریں اثناء ، سوشانت سنگھ راجپوت کے والد ڈاکٹر کے کے سنگھ نے ڈاکٹر سوجین واکر کے کے خلاف میڈیکل



کونسل میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ڈاکٹر سوجین واکر سوشانت کا معالج تھا۔ انہوں نے سوشانت کی ذہنی بیماری کے سلسلے میں بیان دیا تھا اور اداکار کو یہ بھی بتایا ہے کہ انھیں بائپولر خرابی کی شکایت ہے۔
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس میں آئے دن نئے نئے موڑ سامنے آرہے ہیں۔ ذرایع کے مطابق این سی بی کی جاانب سے تفتیش دوران اس نے منشیات لینے کا اعتراف کیا ہے۔ اور وہ تفتیش کے دوان روتی رہی۔ نارشٹکس کنٹرول بیورو نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں ریا اور اس کے بھائی شویک کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ شوک پہلے ہی منشیات کے معاملے میں این سی بی کی تحویل میں ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، این سی بی نے ریا کی تحقیقات بھی جاری رکھی ہے۔ آج ، تیسرے دن ، این سی بی نے دوبارہ ریا کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا اور قیاس آرییاں کی جا رہی تھیں کہ گرفتاری کی تلوار ریا کے سر پر لٹک رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.