the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/10اپریل(ایجنسی) سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک کی زندگی اور تعلیم پر مبنی فلم ' نانک شاہ فقیر ' کو پورے ملک میں ریلیز کرنے کے لئے آج سپریم کورٹ نے اجازت دے دی ۔

چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم کھان ولکراور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے اس فلم کو ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ۔
سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی ادارہ شرومنی گرو دوارہ پر بندھک سمیتی (ڈی جی پی سی )نے فلم کو ریلیز نہ کئے جانے کی گذارش کی تھی ۔

بنچ نے اس فلم کو پورے ملک میں ریلیز کئے جانے کی منظوری دیتے ہوئے ایس جی پی سی کے ذریعے اسے روکے جانے کی بات کو خارج کر دیا ۔ بنچ نے کہا کہ جب مرکزی فلم سرٹیفیکشن



بورڈ (سی بی ایف سی ) جیسے قانونی ادارے نے فلم کو ریلیز کئے جانے کی منظوری دے دی ہے تو کسی بھی پرائیوٹ ادارے کو اس میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو بھی یہ ہدایت دی ہے کہ اس فلم کو ریلیز ہونے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے ۔ اس کے لئے قانون و انتظامیہ کو چست و درست بنا یا جائے ۔

گرو نانک دیو کی زندگی اور تعلیم پر مبنی اس فلم کو بورڈنے قبل منظوری دے دی تھی ۔ ایس جی پی سی نے فلم پروڈیوسر سے فلم کو ریلیز نہیں کئے جانے کے لئے اسےاور اپیل کنندہ ہریندر سنگھ سکہ کو 30 مارچ کو ایک خط بھیجا تھا ۔
اس کے بعد مسٹر سکہ نے عدالت میں رٹ دائر کرکے فلم کی ریلیز کو روکنے میں پیدا ہوئی رکاوٹ کو دور کرنے کی گذارش کی تھی ۔ جس پرسپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنا یا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.