the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی،31جولائی(ایجنسی)مشہور اداکار ریتک روشن کا کہنا ہے کہ لوگوں نے انہیں سپر 30اور کوئی مل گیا جیسی فلموں میں کام کرنےکےلئے منع کیاتھا۔ ریتک روشن کی فلم سپر 30حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی ہے۔

فلم میں انہوں نے پٹنہ کے ریاضی کے ٹیچر آنند کمار کا رول ادا کیا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کےلئے ریتک نے جم کر محنت کی ہے۔ بہاری لہجے کو سیکھنے کےلئے ریتک ہردن تقریباً دوگھنٹے پریکٹس کرتے تھے۔ ریتک روشن نے بتایا کہ کئی لوگوں نے ان سے سپر30اور کوئی مل گیا جیسی فلمیں کرنے کےلئے منع کیاتھا۔ لوگوں کا خیال تھا کہ ان کی شبیہ ایک ایکشن ہیرو کی بن چکی ہے اور انہیں مسلسل ایکشن فلمیں ہی کرنی چاہئے۔

انہوں نے بتایا،’’لوگ مجھ سے ایسا نہ کرنے کےلئے کہتے تھے۔ انہوں نے یہی بات مجھے سے کوئی مل گیا فلم کرنےسے پہلی کہی تھی ۔ آپ ایک ایکشن ہیرو ہیں اور آپ ایسی فلموں می کیا کررہے ہیں۔ جب بات آپ کے دن میں آجاتی ہے تو ریاضی اور اور حساب کتاب سے لڑنا ضروری ہوجاتا ہے۔ ‘‘ریتک روشن کی نئی فلم وار کا ٹیزر جاری ہوچکا ہے ۔ ا س میں ان کے ساتھ پہلی بار ٹائگر شراف بھی نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت سدھارتھ آنند کررہے ہیں۔ یشراج فلمز کے بینر کے تحت بنی ایکشن سے بھرپور یہ فلم اس سال 2اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.