ممبئی، 28 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار سنی دیول نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات سنی دیول نے لداخ کے اپنے دورے کے دوران کی۔
سنی دیول نے کہا کہ دلائی لامہ کی موجودگی، ان کی حکمت اور برکتوں نے دماغ کو بہت سکون اور اطمینان کا احساس دلایا ہے۔
سنی نے دلائی لامہ کے ساتھ انسٹا گرام پر جو تصویر پوسٹ کی ہے ،
اس میں وہ ان کے سامنے احترام کے ساتھ جھکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سنی دیول نے انسٹا گرام پر دلائی لامہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ اعزاز اور شکر گزاری کالمحہ تھا۔
لداخ کی پر سکون وادیوں میں سفر کرتے ہوئے میری ملاقات مقدس دلائی لامہ سے ہوئی۔
ان کی موجودگی ، حکمت اور آشیر واد کے الفاظ دل میں سکون اور امن لے کر آئے۔ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھول سکتا۔