: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/23اپریل(ایجنسی) ہندی فلموں کے اداکار سنی دیول منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئےسنی دیول نے یہاں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔
سنی دیول کے پنجاب کے ضلع گروداس پور سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ ضلع گروداس پور سے ماضی میں فلم اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں۔
سنی دیول ’ہی مین‘ کے نام سے مشہور اور اپنے زمانے کے معروف اداکار دھرمیندر کے بڑے بیٹے ہیں. مسٹر دھرمیندر 2004 میں راجستھان کے بیکانیر سیٹ سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور وہاں سے الیکشن لڑ رہی ہے۔