: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 12 جولائی (یو این آئی) بالی و وڈ اداکار سنی دیول نے اپنی آنے والی فلم ” بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں 1997 میں بنی فلم بارڈر میں سنی دیول، سنیل شیٹی ، جیکی شراف اور اکشے کھنہ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کئے تھے اب فلم بارڈر کا سیکوئل بنایا جارہا ہے فلم بارڈر 2 میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی اہم کردار میں نظر آئیں گے سنی
دیول نے بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور فلم کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ سنی دیول نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر اپنا لک شیئر کیا ہے، سنی دیول نے کیپشن میں لکھا ہے کہ مشن پورا ہوا ! فوجی، الوداع ! میری #بوڈر 2 کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ جئے ہند فلم بارڈر 2 کی ہدایت کاری انوراگ سنگھ کر رہے ہیں جب کہ اس کے فلمساز جے پی دتہ ، ندھی دتہ ، بھوشن کمار اور کشن کمار ہیں۔ یہ فلم 23 جنوری 2026 کوریلیز ہو گی۔