the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/20جون(ایجنسی) ریتک روشن Hrithik Roshan کی بہن سونینا روشن Sunaina Roshan ان دنوں خاص سرخیوں میں ہے، دراصل کنگنا رنوات Kangana Ranaut کی بہن رنگولی Rangoli Chandel نے اپنے ٹیوٹ میں بتایا تھا کہ سونینا کو انکے خاندان کی طرف سے کافی پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہے، اسکے ساتھ ہی سونینا کو دہلی کے ایک مسلم شخص سے پیار ہوا تھا، جس پر انکے خاندان نے انہیں جسمانی طور پر تکلیف دی، حالانکہ اب سونینا نے خود اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی ہے، سونینا نے میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پریشانیوں اور خاندانی حالات کے بارے میں خلاصہ کیا ہے- ریتک روشن کی بہن سونینا نے پنک ولا سے بات چیت میں کہا ، رنگولی نے اپنے ٹیوٹ میں جو بھی کچھ بتایا وہ پوری طرح سے سچ ہے- 47 سالہ سونینا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک مسلم شخص کے ساتھ تعلقات میں تھی،



میڈیا کودیے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مجھے میرے والد نے تھپڑ مارا تھا اور کہا تھا کہ جس سے میں پیار کرتی ہوں وہ ایک دہشت گرد ہے- اگر وہ ہوتا تو کیا وہ بنا کسی سزا کے محفوظ گھومتا اور میڈیا میں کام کرتا؟ کیا وہ سلاخوں کے پچھے نہیں ہوتا؟ میں اس سے پچھلے سال فیس بک پر ملی تھی لیکن میں نے اسکا نمبر محفوظ نہیں کیا تھا کیونکہ میں اپنے والدین کو اس بارے میں نہیں جاننے دینا چاہتی تھی-
سونینا نے آگے بتایا میں چاہتی ہوں کہ وہ اسے قبول کریں کیونکہ انہوں نے میری زندگی جہنم بنا رکھی ہے اور میں یہ سب اور نہیں جھیل سکتی- میں اپنی شادی کے بارے میں نہیں جانتی لیکن ابھی میں اسکے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، سونینا نے بتایا کہ اس معاملے میں انہوں نے اداکارہ کنگنا سے بھی مدد مانگی تھی کیونکہ وہ خواتین کی طاقت پر یقین کرتی ہے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.