: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/13اگست(ایجنسی) انوشکا شرما اورورون دھون کی آنے والی فلم "سوئی دھاگا" کا ٹریلرآج ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم میں ورون دھون ایک درجی (ٹیلر) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ وہیں انوشکا شرما کا بدلا بدلا انداز آپ کو کافی پسند آنے والا ہے۔
سوئی دھاگا کے اس ٹریلرمیں دکھایا گیا ہے کہ ورون دھون ایک دوکان میں نوکری کرتے ہیں، جہاں ان کا مالک ان کو کبھی کتا تو کبھی کوئی اورجانور بننے کے لئے کہتا ہے۔ نوکری اورکچھ مجبوری کے سبب ورون ایسا کرتے بھی ہیں، لیکن یہ سب انوشکا شرما (ورون کی بیوی) کوبرداشت نہیں ہوتا، جس کے بعد انوشکاکے سمجھانے پرورون اورانوشکا مل کرایک کمپنی کی شروعات کرتے ہیں، جس کا نام رکھتے ہیں"سوئی دھاگا"۔
فلم کے پوسٹر، ٹیزراورٹریلرریلیز ہونے سے پہلے اس کا لوگو ریلیز کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ لوگو بھی کوئی عام لوگو نہیں ہے۔ اسے کمپیوٹرسے پرنٹ کرانے کے بجائے ہینڈ میڈ امبرائڈری سے تیارکروایا گیا ہے۔