the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،5فروری(ایجنسی)اداکار ورون دھون اور شردھا کپور کی آنے والی فلم کا نام اسٹریٹ ڈانسر رکھاگیا ہے۔

مشہور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی آنے والی فلم میں ورون دھون اور شردھا کپور کا اہم کردار ہے۔ اس فلم کی پہلی جھلک آچکی ہے۔ اسے خود ورون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کیا ہے۔ فلم کا نام اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی ہوگا۔ بھوشن کمار کے پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے نام کو لے کر قیاس لگائے جارہے تھے۔ پہلے اس فلم میں ورون کے ساتھ قطرینہ تھیں لیکن بعد میں انہوں نے ڈیٹس کی وجہ سے فلم چھوڑ دی۔ اس کے بعد فلم میں شردھا کپور کو شامل کیاگیا ہے۔

بھوشن کمار نے بتایا،"یہ ایک مکمل طورپر نئے اور اصلی موضوع پر بننے والی فلم ہے اس سے ہم ایک نئی فرینچائزی شروع کرنے والے ہیں۔ ورون دھون اس فلم کی شوٹنگ پنجاب میں شروع کرچکے ہیں۔ "ریمو ڈیسوزا نے کہا کہ یہ کچھ ویسا ہی ہے کہ جیسے ایک بار پھر سے ہم پرانے دوست ایک دوسرے کے ساتھ فلم میں کام والے ہیں۔ بتادیں کہ اس فلم میں ورون پنجابی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں،جس کی پرورش لندن میں ہوئی ہے اور شردھا ایک پروفیشنل ڈانسر کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ فلم کے کئی حصوں کی شوٹنگ لندن میں ہی ہوگی۔

 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.