ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) سونی سب کے شواتی سی خوشی کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
سونی سب ایک نئی حساس کہانی آتی سی خوشی لے کر آرہا ہے۔
شو کا نیا پرومو کافی ہنگامہ کر رہا ہے۔
ایک بیٹی جو خاموش طبیعت اور مضبوط ارادوں کی مالک ہے ، اپنے پانچ بہن بھائیوں اور اپنے خاندان کی ریڑھ کی ہڈی بن جاتی
ہے۔
پرومو میں انویتا ( سنبل تو قیر خان) کو دکھایا گیا ہے ، جو دیویکر خاندان کی محور ہے، جو ایک افرا تفری والے گھرانے اور غیر کہی ذمہ داریوں کے درمیان پھنس گئی ہے۔
اسے چھوٹی عمر میں ہی اپنے گھر کی نگرانی اور ذمہ داریاں ادا کر نا پڑ جاتی ہیں۔
کیونکہ والد کی لاپر واہی اور شراب کی لت کی وجہ سے گھر کی تمام ذمہ داریاں اس پر آجاتی ہیں۔