ممبئی، 30 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سونو سود اسٹار پلس کے نئے شو سمپور ناکاٹریلر جاری کریں گے۔
اسٹار پلس اپنے ناظرین کے لیے ایک اور دلچسپ شو د سمپورنا لا رہا ہے، یہ ایک فکشن ڈرامہ ہے۔
اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ سونو سود اس شو کاٹریلر ریلیز کریں گے۔
سونو سود نے
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ گنیش چتر تھی کی خوشیوں اور رنگوں میں یہ بھول جانا آسان ہے کہ ہمارے ارد گرد بہت سی خواتین ہر روز لڑائی لڑ رہی ہیں ، ایسی لڑائیاں جو انہیں کبھی نہیں لڑنی چاہئیں۔
اس ٹریلر نے مجھے حیران کر دیا ہے، کیونکہ یہ صرف ایک کہانی نہیں ہے ، بلکہ ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے۔