بنگلور و ، 13 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے کر ناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
گلو کار پر شہر میں حال ہی میں منعقدہ ایک میوزک کنسرٹ کے
دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے اور کنڑ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔
جسٹس شیوا شنکر امر ناور کی تعطیلاتی بنچ نے منگل کو اس معاملے کی سماعت کی اور 15 مئی کو آگے کی سماعت کے لیے ملتوی کر دی۔