: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئي 22 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سونم کپور شادی کے بعد کھانا بنانے میں ایکسپرٹ ہو گئی ہیں۔
سونم کپور، آنندآهوجا سے شادی کے بعد لندن شفٹ ہو گئی ہیں۔ تاہم، کام کے سلسلے میں وہ ہندستان آتی رہتی ہیں۔ سونم لندن اور ہندستان کے درمیان توازن پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہیں. جب بھی ان
کی کوئی شوٹنگ نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں ٹائم گذارتی ہیں۔
انیل کپور نے بتایا کہ شادی کے بعد سونم میں تبدیلیاں آئی ہیں اور وہ کھانا بھی بنانے لگی ہیں۔ انیل کپور نے کہا،حالانکہ میں نے ابھی تک ان کے ہاتھ کی کوئی چیز ٹیسٹ نہیں کی ہے، لیکن سنا ہے کہ وہ اچھا کھانا بنالیتی ہیں۔ میرا اورآنند کا رشتہ ایسا ہے جیسے ہم دوست ہیں۔