the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں خواتین کی حفاظت اب بھی دور کا خواب ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی سنیما کی اسٹار اداکارہ سمیتا پاٹل نے اپنی بہترین ادکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔

17اکتوبر 1955کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی سمیتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹر سے مکمل کی۔
ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیرتھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔
کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔
اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اور ہدایت کار شیام بینگیل سے ہوئی۔

شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔
شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔

منتھن اور بھومیکا میں سمیتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانااعظمی ، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکار ساتھ تھے۔

فلم بھومیکا سے اسمتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت ، آکروش ، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.