the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
ممبئی ۔ کیم جون (پی ٹی آئی ممتاز گلوکارہ من کلیان پور پیرانہ سالی کے عوارض کی وجہ سے اتوار کی شام انتقال کر گئیں جو نہ نہ کرتے اور تم نے پکارا جیسے ہٹ گیتوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ سمن کلیان پور 28 جنوری 1937 ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ وہ 1954ء سے 1988 ء تک پلے بیاک سنگر کی حیثیت سے سرگرم تھیں اور کئی زبانوں میں گیت گائے۔ وہ اس وقت فلم انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں جب غزل گلو کار طلعت محمود نے ایک پروگرام میں ان کی آواز سی تھی اور ان کی فلم میں گیت گانے کا



موقع دیا تھا۔

ان کا پہلا گانا کوئی پکارے دھیرے سے تجھے تھا۔ انھوں نے محمد رفیع ہکیش اور جہیمنت کمار کے بشمول کئی مقبول سنگرس کے ساتھ کام کیا۔ ان کے مشہور گیتوں میں آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے ، نہ تم ہمیں جانو ، دل ایک مندر ہے ، میرا پیار بھی تو ہے ، پر بتوں کے پیروں پر شام کا بسیرا اور بہنا نے بھائی کی کلائی سے شامل ہیں۔ سمن کلیان پور کی آخری رسومات پیر کو 2 بجے دن سانتا کروز شمشان گھاٹ پر سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی گئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.