: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/8اکتوبر(ایجنسی) اداکارہ شردھا کپور ڈینگی بخار سے ریکور کررہی ہیں۔
شردھا جلد ہی پردہ سیمیں پر بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے کردار میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس فلم کےلئے شوٹنگ بھی شروع کردی تھی،لیکن شوٹنگ کے دوران وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔ انہیں شوٹنگ بیچ میں ہی چھوڑنی پڑی۔ شردھا نےکہا ہے کہ ان کے مداح پریشان نہ ہوں۔ شردھا نے انسٹاگرام پر لکھا،"دوستوں فکر نہ کریں۔ میں پہلے سے بہتر ہورہی ہوں۔ آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔
شردھار کپور کی حال ہی میں فلم بتی گل میٹر چالو ریلیز ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ اس سے
پہلے ان ہارر فلم استری ریلیز ہوئی تھی جو سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔ شردھا ان دنوں کئی فلم سازوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہیں۔ وہ فلموں کی شوٹنگ میں مسلسل مصروف ہیں۔