the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 13نومبر (یو این آئی) 1950ء اور 1960ء کی دہائی کی مشہور ہندوستانی اداکارہ شیاما نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت پائی۔
شیاما اُس عہد میں ہدایتکاروں اور فلمسازوں اور نئی موسیقی کی آمد کے لیے بہترین انتخاب تھیں۔
باغبانپورہ لاہور سے تعلق رکھنے والی شیاما کا اصل نام خورشید اخترتھا۔
ان کا تعلق لاہور کے متمول ارائیں خاندان سے تھا۔
شیاما 7 جون 1935ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
1945ء میں چھوٹی عمر میں ہی وہ اپنے خاندان



کے ہمراہ ممبئی منتقل ہوگئیں۔

سال 1945ء میں سید شوکت حسین رضوی اپنی فلم ’’زینت‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔
اس شوٹنگ کو دیکھنے کیلئے شیاما اپنے اسکول کی دیگر طالبات کے ساتھ اسٹوڈیو آئی تھیں۔
وہاں ایک قوالی فلمائی جارہی تھی۔
شوکت حسین رضوی نے انہیں بھی اس قوالی میں شامل کرلیا۔
یہ قوالی بعد میں بہت مقبول ہوئی۔
اس کے بول تھے ’’آہیں نہ بھریں، شکوہ نہ کیا‘‘۔
یہ وہی مشہور زمانہ قوالی تھی جس میں پہلی بار ششی کلا بھی جلواگر ہوئیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.