: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 4اکتوبر (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اورملک میں ادبی دانشور شخصیت ششی تھرور نے ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر اداکار کا مذاق اڑانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اس تکلیف میں لطف لینے والا قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے معاملے میں کسی نوجوان کو بدنام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ
ہمدردی رکھی جانی چاہئے۔
مسٹر تھرور نے ٹوئٹر پر آج ایک تبصرہ میں کہا کہ میں پارٹی میں لی جانے والی ڈرگس کا شوقین نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی انہیں استعمال کیا لیکن مجھے ایسے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے جو آئی ایم ایس آر کے (شاہ رخ خان) کے بیٹے کی گرفتاری پر ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور نفرت انگیز طریقہ سے تکلیف سے لطف لے رہے ہیں۔