: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،28اکتوبر(یواین آئی)اداکارہ وانی کپور نے مشہور اداکار سنجے دت اور رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین انسان بتایا۔
وانی کپور ان دنوں کرن ملہوترا کی ہدایت میں بن رہی فلم ’شمشیرا‘ میں سنجے دت اور رنبیر کپورکے ساتھ کام کررہی ہیں۔ یش راج فلم پروڈکشن بینر کے تحت بننے والی اس فلم میں سال 1800کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔ فلم ڈاکوؤں کے ایک گروپ پر مبنی ہے جو اپنے حقوق کےلئے اور
ملک کی آزادی کےلئے انگریزوں سے لوہا لیتا ہے۔
وانی کپور نے سنجے دت اور رنبیر کپور کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے دونوں کو بہترین اداکار اور انسان بتایا ہے۔ انہوں نے کہا،’’سنجے سر بےحد پیارے انسان ہیں۔ جن اداکاروں کی فلمیں دیکھنا میں پسند کرتی ہوں ،ان میں سے ایک رنبیر ہیں اور میں نے ہمیشہ ایک مداح کے طورپر ان کے کام کی ستائش کی ہے۔ دونوں بہترین اداکارہیں اور کمال کے انسان کے انسان بھی۔