the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 ستمبر (ایجنسی) بالی وڈ میں 50 اور60کے دہائی کی مقبول اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب اداؤں کی مالک تھیں ۔ شکیلہ نے15سال کے لمبے کیرئیر کے دوران تقریباً 50 فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ۔

شکیلہ کی پیدائش یکم جنوری1935کو ہوئی تھی اور ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔ شکیلہ کے ابا و اجداد افغانستان اورایران کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔  حکمرانی کے خاندانی جھگڑے میں ان کے دادا دادی مارے گئے تھے۔چار سال کی ننھی بادشاہ جہاں کو لےکر اس کے والد اورپھوپھی جان بچا کر ممبئی آگئے تھے۔

شکیلہ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی تھی۔ چھوٹی سی عمر میں شکیلہ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد ان کی پھوپی فیروزہ بیگم نےان تین بہنوں کی پرورش کی تھی۔ 
فلموں میں آنے کے بارے میں شکیلہ کاکہنا تھا کہ ان کی پھوپھی کوفلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ مجھے



ساتھ لے کراکثر فلمیں دیکھنے جاتی تھیں ایسے میں میرا رجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیاتھا۔ عبدالراشد کاردار اور محبوب خان جیسے عظیم فلم سازوں کےساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے۔  کاردار صاحب نے فلموں میں شکیلہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی فلم ’داستان‘میں ایک تیرہ ،چودہ سال کی لڑکی کا رول آفر کر دیا۔
شکیلہ نے 1950 میں منظر عام پر آئی فلم داستان سے باقاعدہ طور پر اپنے فلمی کیریئرکی شروعات کی تھی۔

اس فلم میں ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں سےبد ل کر شکیلہ رکھ دیا گیا۔ جبکہ ان کی دوسری فلم ’دنیا‘ 1949میں داستان سے پہلے ہی ریلیز ہو گئی تھی۔ اس فلم میں انہو ں نے اس زمانے کی مشہور اداکارہ ثریا کے ساتھ کام کیا تھا۔ داستان کے بعد شکیلہ نے گم راستہ،خوبصورت،راج رانی دمینتی،سلونی،سند باد دی سیلر،آغوش اور ارمان میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔ فلم جھانسی کی رانی میں شکیلہ نے ہیروئن مہتاب کے بچپن کا رول ادا کیاتھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.