the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ میں 50 اور60کے دہائی کی مقبول اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب اداؤں کی مالک تھیں ۔
شکیلہ نے15سال کے لمبے کیرئیر کے دوران تقریباً 50 فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ۔
شکیلہ کا جنم یکم جنوری1935کو ہوا تھا اور ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔
شکیلہ کے آبا و اجداد افغانستان اورایران کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
حکمرانی کے خاندانی جھگڑے میں ان کے دادا دادی مارے گئے تھے۔
چار سال کی ننھی بادشاہ جہاں کی جان بچا کر ان کے والد اورپھوپھی ممبئی آگئے تھے۔

شکیلہ کی



ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی تھی۔
چھوٹی سی عمر میں شکیلہ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد ان کی پھوپھی فیروزہ بیگم نےان تین بہنوں کی پرورش کی تھی۔

فلموں میں آنے کے بارے میں شکیلہ کاکہنا تھا کہ ان کی پھوپھی کوفلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ مجھے ساتھ لے کراکثر فلمیں دیکھنے جاتی تھیں ایسے میں میرا رجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیاتھا۔
عبدالراشد کاردار اور محبوب خان جیسے عظیم فلم سازوں کےساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے۔
کاردار صاحب نے فلموں میں شکیلہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی فلم ’داستان‘میں ایک تیرہ ،چودہ سال کی لڑکی کا رول آفر کر دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.