the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،18اپریل(یو این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے لاک داؤن کے دوران لوگوں سے بے زبان جانوروں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے انسان ہی نہیں بلکہ بے سہارا جانور بھی پریشان ہیں۔
اس کی مار بے زبان جانوروں پر بھی پڑ رہی ہے۔
ان جانوروں سے کہیں کورونا نہ پھیل جائے،اس ڈر سے لوگ انہیں سڑکوں پر بے سہارا چھوڑ رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہمیشہ سے ہی سڑکوں پر رہنے والے آوارہ جانور بھی طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں۔
ان جانوروں کی حالت



پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی ہے۔

شاہ رخ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے،جس میں انہوں نے اپنے فینس سے گذارش کرتے ہوئے کہا’’پوری دنیا اس وقت کووڈ-19سے جوجھ رہی ہے،ایسے وقت میں ہمیں انہیں نہیں بھولنا چاہئے جو بے زبان ہیں۔
آئیے ہم یہ یقینی بنائیں کہ بے سہارا جانوروں کو اس وقت بھرپور پیاراور دیکھ بھال ملے۔
‘‘شاہ رخ نے اس کے ساتھ ہی ایک ایسے ادارے کا لنک بھی شئرکیا جو بے سہارا اور آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور فینس سے اس این جی او کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.