the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 27 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور سلور اسکرین پر چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔

شاہد کپوران دنوں فلم 'جرسی' میں کام کر رہے ہیں جس میں وہ درمیانی عمر کے کرکٹر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
شاہد کپور نے راج اینڈ ڈی کے کی آنے والی سیریز بھی شروع کردی ہے جس کے ساتھ وہ او ٹی ٹی پر قدم رکھنے جارہے ہیں۔
اس سیریز کی شوٹنگ ابھی حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔
ایسا خیال ہے کہ شاہد کپور نے فلم ’ کبیر سنگھ‘ کے پروڈیوسر



اشون وردے سے بڑے بجٹ ڈرامے کے لئے بات کی ہے جو چھترپتی ​​شیواجی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اشون وردے نے جنوبی ہند کے بڑے پروڈکشن ہاؤس لائکا پروڈکشن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ، جو بالی وڈ میں کئی بگ بجٹ فلمیں بنائے گا۔
اشون وردے نے اسی معاہدے کے تحت بننے والی چھترپتی شیواجی مہاراج پر مبنی فلم کے لئے بات کی ہے ۔
شاہد کپور کو فلم کا آئیڈیا پسند آیا ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو شاہد سلور اسکرین پر چھترپتی شیواجی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.