: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج 2 نومبر کو اپنا 60واں جنم دن منا رہے ہیں اور اس خاص دن انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ بھی دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اداکار کافی عرصے سے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے خبروں میں تھے اور بہت سے لوگوں کو اندازہ تھا کہ اس فلم کا نام ‘کنگ’ ہوسکتا ہے۔یہ فلم سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کی ہے اور اب اپنے جنم دن پر شاہ رخ خان نے نہ صرف
فلم کا پہلا لک اور عنوان سب کے سامنے لایا بلکہ ایک مختصر ٹیسر بھی دکھا دیا۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر ‘کنگ’ کا ٹیسر شیئر کیا جو 1 منٹ 11 سیکنڈ کا ہے۔ ٹیسر کے آنے کے بعد یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ ‘کنگ’ اگلے سال یعنی 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکوں اور ارشد وارسی سمیت کئی اسٹارس ہوں گے۔ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ بھی فلم میں نظر آ سکتی ہیں۔