سہانا خان کے ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر بند
ممبئی ، 19 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے یہ واقعہ ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک شدید ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران پیش
آیا، جب ان کے پٹھوں پر حد سے زیادہ دباؤ پڑنے کے باعث وہ چوٹ کا شکار ہوئے چوٹ کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے فوری طور پر امریکہ منتقل کیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔