ممبئی یکم جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور انل کپور نے انوپم کھیر کی آنے والی فلم تنوی دی گریٹ کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔
ہدایت کار انوپم کھیر کی آنے والی فلم تنوی دی گریٹ کاٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جس کی شاہ رخ خان اور انل کپور جیسے اداکاروں نے تعریف کی ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری
پر تنوی دی گریٹ کاٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا، میرے دوست انوپم کھیر کے لیے ، جس نے ہمیشہ سے خطرات مول لیے ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو ، فلم سازی یا زندگی !ٹریلر لا جواب لگ رہا ہے۔
اس نئے سفر کے لیے نیک تمنائیں۔
اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے شاہ رخ کا شکریہ ادا کیا اور انکی پوسٹ کو اپنے پر رد سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا۔