ممبئی، 17 ، ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کی آرٹ اور کمرشیل فلموں کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی آج 73 برس کی ہو گئیں۔ شبانہ اعظمی کی پیدائش 18 ستمبر 1950 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ شبانہ کا تعلق حیدرآباد کے سید مسلم گھرانے سے ہے۔
ان کے والد مشہور شاعر کیفی اعظمی تھے۔جبکہ والدہ
شوکت اعظمی تھیڑ کی معروف اداکارہ تھیں۔ شبانہ نے سینٹ زیو بیئر کالج دہلی سے گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔
انہوں نے پونے میں اداکاری کی تربیت حاصل کی اور تھیڑ سے وابستہ ہو گئیں۔ اس کے بعد وہ فلموں میں قسمت آزمانے کے لئے 1973 میں ممبئی آگئیں۔