ممبئی ، 14 اگست (یو این آئی) بالی ووڈاداکارہ سارہ علی خان نے فلم اسنپر اور اس کی اسٹار کاسٹ کی تعریف کی ہے۔
امیزن ایم جی ایم اسٹوڈیو انڈیا نے اپنی آنے والی فلم اسنپر کی پہلی جھلک سے پہلے ہی ہلچل مچادی ہے۔
ایکشن، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھر پور
یہ پہلی نظر ایک مضبوط ، دلچسپ کہانی ہونے کا وعدہ کرتی ہے جس میں ہنسی کے بہت سے مواقع ہوں گے۔
کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے، جو ایک جیسے نظر آتے ہیں لیکن اپنی سوچ اور دنیا میں بالکل مختلف ہیں۔
ان کی زندگی میں کیے گئے فیصلے ان کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔