: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 10 مئی (یو این آئی) سنتورنواز پنڈت شیو کمار شرما کا منگل کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ان کی عمر 84 برس تھی پنڈت شرما پچھلے چھ ماہ سے گردے سے متعلق مسئلہ میں مبتلا تھے اور ڈائیلاسز پر تھے ڈائیلاسز پر ہونے کے باوجود وہ متحرک تھے پنڈت شرما نے 1956 میں شانتارام
کی فلم جھنک جھنک پائل باجے کے ایک منظر کے لیے پس منظر کی موسیقی ترتیب دی تھی اور 1960 میں اپنا پہلا سولو البم ریلیز کیا تھا۔
بعد میں انہوں نے پنڈت ہری پرساد چورسیا کے ساتھ مل کر کئی ہندی فلموں جیسے سلسلہ (1981)، لمحے (1991)، چاندنی (1989)، ڈر (1993)، پرمپرا (1993) کے لیے موسیقی تیار کی تھی۔