: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) مشہور سنتورنواز بھجن سوپوری کا جمعرات کو ہریانہ کے گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
بھجن سوپوری، جو 'سینٹ آف سنتور' کے نام سے مشہور ہیں، جموں و کشمیر کے سری نگر ضلع میں 1948 میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام بھجن لال سوپوری تھا۔ ان کے والد ایس این سوپوری بھی سنتور بجانے کے ماہر تھے۔ سنتور بجانے کی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے
حاصل کی۔ ان کے والد نے انہیں گانا بھی سکھایا۔ بھجن لال سوپوری نے انگریزی میں پوسٹ گریجویشن کیا اور امریکہ میں مغربی کلاسیکی موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی۔
انہوں نے موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس کے لیے سوپوری اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جو جیل کی سزا بھگت رہے لوگوں کے علاج کے لیے اور معاشرے اور قیدیوں کے درمیان جذباتی تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے میوزک تھراپی کا استعمال کرتی ہے۔