: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شارجہ ، 23 ستمبر (یو این آئی) اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کو شکست دینے کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں بلے بازوں نے ناقابل یقین اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط اسکور پر
پہنچادیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے وقت راجستھان نے سنجو سیمسن کے 74 اور اسمتھ کے 69 رنز کی بدولت مضبوط آغاز کیا تھا لیکن ان کی اننگز درمیانی اوور میں ہی ڈگمگا گئی۔
تاہم اختتامی اوورز میں بولر آرچر نے آٹھ گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو 216 رنز کے اسکور تک پہنچا دیا۔