: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 02 اکتوبر (یواین آئی) مشہور اداکار سلمان خان کورین فلم کے ریمیک میں کام کرتے نظر آسکتے ہیںسلمان خان اس وقت فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس کے بعد ، سلمان انشاء اللہ فلم میں کام کرنے والے تھے ، لیکن فلم ٹھنڈے بستے میں چلی گئی سلمان ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے کاموں میں زیادہ وقت نہ لگے۔
ایسی خبریں ہیں کہ سلمان کورین فلم ’آؤٹ لاز‘کا ہندی ریمیک کرنے جارہے ہیں'آؤٹ لاز' میں ایکشن
تو ہے ہی، ساتھ ہی کہانی اور کردار بھی سلمان کی شخصیت سے میل کھاتے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ فلم کو ہندی میں بنانے کے رائٹس خریدلئے گئے ہیں اور فی الحال ہندوستانی شائقین کی پسند کے مطابق فلم کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کے والد سلیم خان بھی اسکرپٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ پربھودیوا اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ ابھی کام تیزی سے ہو رہا ہے تاکہ فلم عید 2020 میں ریلیز کی جاسکے۔