: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/5اپریل(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار سلمان خا ن کو 1998 کے کالے ہرن کے شکار معاملے میں جمعرات کو جودھپور کورٹ نے پانچ سال قید کی سزا سنائی ، جبکہ چار دیگر اداکاروں کو سبھی الزامات سے بری کردیا-
اداکار کو جودھپور کی سینٹرل جیل لے جایا گیا ہے، اب سلمان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس پر دعوی کی جارہا ہے کہ تصویر جودھپور سینٹرل جیل کے اندر کی ہے،
نیوز ایجنسی کی طرف سے اس تصویر کو ٹیوٹر پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں سلمان پوری طرح سے اپنے دبنگ اسٹائل میں نظر آرہے ہیں.
اس تصویر میں وہ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں، جہاں کچھ پولیس اہلکار بھی دیکھائی دے رہے ہیں. بتایا جارہا ہے کہ اگر سزا تین سال سے کم کی ہوتی تو سلمان اسی عدالت میں ضمانت عرضی داخل کرسکتے تھے، انہیں اب ضمانت کے لیے سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا ہوگا.