the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 ممبئی ، 27 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سلور اسکرین پر ہندوستان کے عظیم سائنسدانوں میں شامل ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔  ہومی جہانگیر بھابھا کی زندگی پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔ ہومی جہانگیر بھابھا ایک ایٹمی سائنسدان تھے جنھوں نے ہندوستان کے نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کا تصور کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہومی جہانگیر بھابھا



کا کردار سیف علی خان نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا ٹائٹل ’اسیسی نیشن آف ہومی بھا بھا ‘ دیا گیا ہے۔  ہومی جہانگیر بھابھا کا انتقال مبینہ طیارہ حادثے میں ہوا تھا لیکن اس واقعے کی حقیقت کبھی سامنے نہیں آئی۔ ایسی توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں بھابھا کی زندگی سے متعلق بہت سارے پراسرار واقعات سامنے آسکیں گے۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی یہ فلم بہت بڑے پیمانے پر بننے والی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.