the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،13جون(ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کی فلموں کی باکس آفس پر ٹکر اب نہیں ہوگی۔ سلمان خان نے فلم ہدایت کار روہت شیٹی کو چھوٹا بھائی بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر روہت کی فلم سوریہ ونشی کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ۔
فلم سوریہ ونشی میں اکشے کمار مرکزی کردار میں ہیں اور فلم کی شوٹنگ ان دنوں چل رہی ہے۔

پہلے سوریہ ونشی اگلے سال عید پر ریلیز ہونے والی تھی اور سلمان خان کی



فلم ’انشا ء الله‘سے باکس آفس پر ٹکرانے والی تھی۔ فلم انشا ء الله میں سلمان اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت سنجے لیلا بھنسالی کرنے والے ہیں۔ اب سلمان خان نے روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی کو 27مارچ 2020 کو ریلیز کرنے کی بات کہی ہے۔

سلمان خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ روہت شیٹی کو ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے تھے اور آج انہوں نے اسے ثابت بھی کردیا ۔ فلم سوریہ ونشی اب 27مارچ 2020 کو ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.