: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
فلم، 9 اپریل (ذرائع) اداکارہ ریمی سین جب انڈسٹری میں آئی تھی تب انہوں نے اپنی خوبصورتی سے سبھی کا دل جیت لیا تھا اور اچھے کردار بھی پا رہی تھی-
مگر انہوں نے درمیان میں ہی انڈسٹری چھوڑ دی تھی- قریب ایک دہائی تک وہ فلموں سے دور رہی- اب اداکارہ پھر سے فلموں میں واپسی کررہی ہے-
اس پر
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بات چیت بھی کی ہے- ساتھ ہی بتایا کہ وہ اپنے اب تک کے کیرئیر کو کیسے دیکھتی ہے-
انڈین ایکسپریس کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ - میں نے کبھی کسی سے اٹینشن کی امید نہیں کی- نہ کسی گلیمر کی مرید تھی- میں ایک معمولی شخصیت رہی ہوں، میں نے ہمیشہ میرا مقصد کیمرے کے سامنے ہونا نہیں رہا ہے-