نئی دہلی ، 24 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار مکل دیو کا انتقال ہو گیا۔
ان کی عمر 54 سال تھی۔ مکل دیو کا جمعہ کی رات نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ مکل دیو کے بڑے بھائی راہول دیو نے انسٹا گرام پر مکل دیو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے
لکھا، ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ ہمارے بھائی مکل دیو کا کل رات نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیٹی سیادیو ہیں۔ ان کے بہن بھائی رشمی کو شل ، راہول دیو اور ان کے بھتیجے سدھانت دیوا نہیں بہت یاد کریں گے۔ ان کی آخری رسومات آج شام 5 بجے ادا کی جائیں گی۔