the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

66 سال کی ہوئیں ریکھا

Sat 10 Oct 2020, 17:54:49
ممبئی ، 10 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ میں اپنی زبردست سنجیدہ اداکاری سے سامعین کے دل جیتنے والی ریکھا آج 66 سال کی ہوگئیں۔

10 اکتوبر 1954 کو مدراس میں ریکھا کی پیدائش ہوئی۔
ان کا اصل نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔
اداکاری کے فن کو وراثت میں لے کر آئیں ریکھا کے والد جیمنی گنیشن ،اداکار اور والدہ پشپاولی ایک مشہور فلمی اداکارہ تھیں۔
ریکھا نے اپنے کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1966 میں تلگو فلم رنگولا رتنم سے کیا تھا۔
انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کریئر کا آغاز جنوبی ہندوستانی فلموں میں کنڑ فلم گوڈالی سی آئی ڈی 999 سے کیا تھا۔
اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار سپر اسٹار ڈاکٹر راج کمار نے ادا کیا تھا۔
ان کے ہندی فلموں میں



سنیما کریئر کا آغاز بطور اداکارہ 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم ساون بھادو سے ہوا ۔
فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار نوین نشچل نے ادا کیا تھا۔

1976 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دو انجانے' ریکھا کے کریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔
اس فلم میں پہلی بار ، انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
سال 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم 'گھر' ریکھا کے سینما کریئر کے لئے ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔
فلم میں اپنی مضبوط اداکاری کے لئے پہلی بار انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
سن 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم 'سندر' ریکھا کی ایک اور سپر ہٹ فلم تھی۔
اس فلم میں اپنی زبردست اداکاری کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.