the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 23 جون (یو این آئی) بالی وڈ کے جونیئر بی ابھیشک بچن فلم ’راون‘ کو اپنے کیریئر کی چیلنجنگ فلم مانتے ہیں۔

ابھیشیک نے اپنی فلم راون سے منسلک یادوں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
حالانکہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائی لیکن یہ فلم کچھ وجوہات کی بنا پر ابھیشیک بچن کے دل کے بہت قریب ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس فلم کو اپنے دل سے بہت قریب ہونے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

ابھیشیک نے لکھا ’’میرے کیرئیر میں فلم راون میرے لئے جسمانی اور جذباتی طور پر چیلنجنگ فلم رہی ہے۔
بہت حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح ٹیم اسے بنانے میں کامیاب



رہی۔
منی اور میں تیسری مرتبہ ایک ساتھ آئے تھے۔
میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی اہم کہانی تھی جسے انہیں بنانا اور لوگوں کو سنانا تھا۔
میری اہلیہ کے ساتھ میری آٹھویں فلم‘‘۔

ابھیشیک نے ایشوریہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’’ پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ کمال کررہی تھیں۔
ان کی لگن اور توانائی ان سے وہ پیچیدہ پرفارمس کرواپائیں جس نے ان کے کردار کو بہت بڑا بنادیا۔
اس نے یہ سب اس کی جانی پہچانی مسکراہٹ کے ساتھ کیا۔
یہ سوچنا کہ اسے بھی ہر منظر پرفارم کرنا ہے، مجھے حیران کردیتا ہے اور ہمیں اسے دو بار کرنا ہوتا کیونکہ ہم ہندی اور تامل ورژن ایک ساتھ شوٹ کر رہے تھے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.