the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم ’ہچکی‘ کے لئے سب سے بااثر سینما پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ساؤتھ ۔ ایسٹ ایشیا میں منعقد ایک ایوارڈ شو میں رانی کو ’دی موسٹ انفلوینشیل سنیما پرسنالٹی ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ سدھارتھ پی ملہوترا کی ہدایت کاری والی فلم ہچکی میں بہترین اداکاری کے لئے دیا گیا ۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ موسٹ انفلوینشیل سنیما پرسنالٹی کہا جانا میرے لئے باعث عزت ہے۔ بطور اداکارہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس طرح کی فلمیں کرنے کا موقع ملتا ہے جن سے میں متاثر ہوتی ہوں اور جسے سبھی لوگ دیکھتے ہیں۔ کچھ فلمیں ایسی بھی ہیں جو بحث کا



موضوع بن جاتی ہیں اور سماج میں تبدیلی بھی لاتی ہیں۔ مجھے اس طرح کی فلمیں کچھ زیادہ پسند ہیں جو لوگوں کے دل اور دماغ میں تبدیلی لاتی ہیں اور اس دنیا کے بارے میں سوچنے کا نظریہ تبدیل کرتی ہیں۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس چیز کو آواز دوں، بڑھاوا دوں جو میرے آس پاس ہو رہی ہیں۔ ہچکی بھی ایسی ہی ایک فلم ہے۔ فلم کا مثبت پیغام دنیا کے شائقین، طلبا، اساتذہ اور خاص طور پر ٹاریٹ سنڈروم سے متاثرہ لوگوں کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ فلم ہچکی میں رانی مکھرجی نے ٹاریٹ سنڈروم سے متاثر ایک ایسی ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے جو کچھ محروم طلبا کے گروپ کو تربیت دے کر خود کو ثابت کرنا چاہتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.