: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 3اگست (یو این آئی) بالی ووڈاداکارہ رانی مکھر جی انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) کے 14 ویں ایڈیشن میں ایک ماسٹر کلاس کی میز بانی
کریں گی۔
انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا حصہ بنے کی خوشی شیئر کرتے ہوئے رانی مکھر جی نے کہا، ”میلبورن کے 14 ویں
ہندوستانی فلم فیسٹیول میں مدعو ہونے پر میں معزز محسوس کر رہی ہوں۔ ایک فنکار کے طور پر، میں آسٹریلیا میں لوگوں سے ناقابل یقین پیار پانے کے لئے کافی خوش قسمت ہوں اور میں ایک ماسٹر کلاس کے ذریعے سے ہندوستانی سنیما میں اپنے سفر کو شیئر کرنے کے لئے پر جوش ہوں، جسے انعقاد کرنے کے لئے مجھے مدعو کیا گیا ہے۔