ممبئی ، 11 دسمبر (یو این آئی) سپر اسٹار رجنی کانتھ 12 دسمبر کو 74 سال کے ہو جائیں گے۔ بطور بس کنڈیکٹر اپنے کیرئر کی شروع کرنے والے ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔ 12 دسمبر ،1950 کو بنگلور میں پیدا ہوئے ، راجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ
گائیکواڑ تھا۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔ ابتدائی دور میں ، راجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔
دریں اثنا، تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کار کردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔