ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار پنکج تر پاٹھی کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ اپنی ریاست بہار میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یو تھ گیمز سے وابستہ ہیں۔
مشہور اداکار اور بہار کے فخر پنج تر پاٹھی اب کھیلو انڈیا یو تھ گیمز سے جڑ گئے ہیں۔ یہ بہار میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے
بڑا کھیل کا ایونٹ ہے، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ حال ہی میں منعقدہ افتتاحی تقریب کو اس کی شان کے لیے سراہا گیا ہے اور پنکج تر پاٹھی کو بہار کے متاثر کن چہرے کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
بہار میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یو تھ گیمز کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور یہ ریاست کا اب تک کا سب سے بڑا کھیل میلہ بن گیا ہے۔