فلوریڈا، 25 جولائی (یو این آئی) پیشہ ور ریسلر میری بولیا، جو " ہلک ہوگن " کے نام سے مشہور تھے، 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ان کے انتقال کی تصدیق ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ (ڈبلوڈ بلوای) نے کی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن کو ریسلنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا
ہے۔
رنگ کے اندر اور باہر ان کی دبنگ شخصیت نے انہیں گھر گھر کا جانا پہچانا چہرہ بنادیا۔
وہ محض ریسلر نہیں بلکہ ایک ثقافتی علامت بن گئے ہیں جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈ بلوڈ بلوای نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا: یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ ہال آف فیمر بلک لن انتقال کر گئے ہیں۔