the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 18 جولائی (یو این آئی) ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نہ ٖصرف اداکاراوں کو محض شو پیس کے طور پر استعمال کئے جانے کی روایتی سوچ کو بدلا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بالی ووڈ کو ایک خاص شناخت بھی دلائی۔

جھارکھنڈ کے جمشید پور میں 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئی پرینکا چوپڑا نے ابتدائی تعلیم بریلی سے حاصل کی۔
بعد میں انہوں نے لکھنؤ اور ممبئی سے مزید تعلیم مکمل کی۔
اس دوران میں ان کا رجحان ماڈلنگ کی جانب ہوگا اوروہ بطور ماڈل کام کرنے لگیں۔
سال 2000 میں پرینکا چوپڑا نے مس ​​انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا اور دوسرے



نمبر پر رہنے کی وجہ سے انہیں مس انڈیا ورلڈ کے خطاب سے نوازا گیا۔
مس ورلڈ مقابلے میں پرینکا نے ہندستانی خوبصورتی کا پرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے یہ خطاب جیتا۔

پرینکا چوپڑا نے اپنےفلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں تامل فلم ’تھمیزن‘ سے کیا تھا حالانکہ یہ فلم کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن پرینکا نے اپنی بااثر اداکاری سے ناقدین کا دل جیت لیا۔
2003 میں انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور سنی دیول اور پریتی زنٹا کے ساتھ ’دا ہیرو لو اسٹوری آف دی اسپائی‘ میں کام کیا۔
فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور ان کی اداکاری کو ناقدین کے ساتھ ساتھ ناظرین نے بھی خوب پسند کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.