the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
شیو سینا کے بجائے کانگریس کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر سیاسی حلقوں میں حیرت
ممبئی: 8 ستمبر (یو این آئی)ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف شیوسینا نے اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی کی تجویز پیش کیے جانے کے بعد کنگنا رناؤت کے خلاف بھی تحریک پیش کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مراعات شکنی کی یہ تحریک شیو سینا کی جانب سے نہیں بلکہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی اتحادی پارٹی کانگریس کی جانب سے پیش کی گی، واضح رہے کہ سوشانت سنگھ خودکشی کے معاملے کے بعد انتہائی جارحانہ ہوجانے والی کنگنا رناوت اور شیوسینا اس وقت شدید زبانی جنگ میں مصروف ہیں۔
عیاں رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی شہر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنے والے ٹویٹس نے سوشل میڈیا پر بھی اور ایک بہت بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے اور ضمن میں مہاراشٹر کی سیاسی جماعتوں اور کنگنا رناوت کے درمیان زبانی جنگ شروع ہوئی ہے۔نیز حکمراں مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کی شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ، کانگریس ، اور اپوزیشن مہاراشٹر نو نرمان سینا نے کنگنا کو ان کے تبصرے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ ممبئی اور دیگر شہروں میں اداکارہ کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں ۔ یہ اہم بات یہ ہے کہ یہ شیوسینا جس سے کنگنا کی ٹھنی ہوئی ہے ،نے نہیں بلکہ کانگریس نے یہ



تجویز پیش کہ ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی کا موازنہ پاک مقبوضہ کشمیر سے کیا تھا۔ انہوں نے ممبئی پولیس پر بھی تنقید کی۔ اسمبلی کے مانسون اجلاس میں اب اس تنازعہ کی نزاکت محسوس کی جارہی ہے۔ پیر کے روز شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرائینک نے ایک خط دیا تھا۔ خط میں ممبئی کو بدنام کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آج ، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کنگنا رناوت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی ، " دوسری ریاست کی ایک لڑکی ممبئی آتی ہے ، نام کماتی ہے اور مضحکہ خیز اور افسوسناک بیانات دیتی ہے ، مہاراشٹر ممبئی کی توہین کررہی ہے"۔ انیل دیشمکھ نے کہا کہ وہ مہاراشٹر کی بدنامی اور ممبئی پولیس کی بدنامی کو برداشت نہیں کریں گے۔ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کنگنا رناوت پر اس کے ایک عجیب و غریب بیان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تحریک مراعات شکنی کی تجویز کانگریس کے ایم ایل اے بھائی جگتاپ نے قانون ساز کونسل میں کنگنا کے خلاف تجویز پیش کی ۔ کنگنا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس نے منشیات لی تھیں۔ ایسی عورت نے مہاراشٹرا کے بارے میں کوئی مضحکہ خیز بیان دیا ہے۔ بھائی جگتپ نے کہا کہ وہ ممبئی اور مہاراشٹرا میں روایت کی لکیر عبور کرنے والی خاتون کے خلاف یہ تجویز پیش کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.