the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات کو محدود کرنے کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 20 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ میں پریم ناتھ کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بطور ہیرو فلم انڈسٹری میں راج کرنے کے باوجود ویلن کے کردار کونئے روپ میں پیش کرکے ناظرین میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔

پچاس کی دہائی میں پریم ناتھ نے کئی فلموں میں ہیرو کا کردار نبھايا اور ان میں کئی فلمیں کامیاب بھی رہیں لیکن انہیں اداکاراؤں کے پیچھے درختوں کے ارد گرد چکر لگاتے ہوئے گیت گانا انہیں راس نہ آیا اور انہوں نے ہیرو کا کردار نبھانے کی تمام پیشکشوں کو ٹھكراتے ہوئے ویلن کے کردار کو ترجیح دی۔
 پشاور میں 21نومبر، 1926 کو پیدا ہوئے پریم ناتھ کو بچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔
ملک کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان پشاور سے جبل پور شہر منتقل ہوگیا۔
پچاس کی دہائی میں پریم ناتھ نے اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے ممبئی کا رخ کیا اور پرتھوی را ج کپور کے ’’پرتھوی تھیٹر‘‘میں اداکاری شروع کردی۔

سال 1948ء میں، انہوں نے فلم اجیت سے اپنی فلمی سفر کا آغاز کیا لیکن وہ ناظرین کے درمیان اپنی شناخت نہیں بناسکے۔
1948 میں راج کپور کی فلم ’آگ‘ اور 1949 میں برسات کی کامیابی کے بعد پریم ناتھ کسی حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.